ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااعجازچودھری کی سزا کیخلاف اپیلیں،ہائیکورٹ نے اپیلیں 25 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
ہائیکورٹ کےرجسٹرار آفس نے اپیلوں کو 25 ستمبر کیلئے مقرر کیا ہے، جن کی سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو چار مختلف مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان سزاؤں کو انہوں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمات بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔ انہیں حقائق کے برعکس جھوٹے الزامات کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App