ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوران تیزی  کانیا ریکارڈ   

سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوران تیزی  کانیا ریکارڈ   
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران تیزی رہی اورنیا ریکارڈ بن گیا۔
ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 3597 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور100 انڈیکس 2.30 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 58 ہزار 37 کی سطح پر بند ہوا۔
ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 59 ہزار 337 رہی جبکہ ایک ہفتے میں 251 ارب روپے کے 7.71 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا،شیئرز کی قیمت بڑھنےپر مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 385 ارب روپے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن بڑھ کر پہلی بار 18 ہزا 574 ارب روپے پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری پر تیزی رہی ،اگست 25 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا اگست 25 میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ 30 فیصد اور سالانہ 40 فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔