کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارروائی، بڑا ملزم گرفتار

 کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارروائی، بڑا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جاوید قائم خانی: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کی کنواری کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جس کی شناخت نصراللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کا بڑا بھائی مسلم خان ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے جس کے سر کی قیمت 30 لاکھ ہے جبکہ ملزم کے سالے احسان اللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔ اسی طرح گرفتار ملزم کے رشتہ دار طالبان کمانڈر عزیز الرحمان کے سر کی قیمت 1 کروڑ رکھی گئی ہے۔

  ملزم نصراللہ زخمی دہشتگردوں کو علاج معالجے اور رہائشی سہولت فراہم کرتا تھا جبکہ کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز بھی اکھٹا کرتا تھا۔

 سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔