ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ

ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :پرندوں سے جہاز اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ,سی اے اے نے ملک کے 3بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

ترجمان سی اے اےکے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے درخواستیں طلب کرلیں،28ستمبر کو ٹینڈر کھولے جائیں گے ،پہلے مرحلے میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ، اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ، جناح انٹر نیشنل  پر جدید خودکار نظام نصب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق  لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندے ائرپورٹ کی طرف راغب ہوتے ہیں،پرندوں کی تعداد میں اضافہ محفوظ ہوائی سفر کیلئے چیلنج ہے۔