پولیس اہلکاروں کی شامت آ گئی

پولیس،مقدمات درج،حبس بے جا،تھانہ نواں کوٹ،سٹی42
کیپشن: Punjab police, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)قانون شکنی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 5 نامزد سمیت 6 نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہوئے۔
مقدمات کا اندراج شہریوں کو غیر قانونی حراست سمیت اغوا ، چوری، حبس  بےجا اور چادر چاردیواری تقد س پامال کرنے کی بنا پر کیا گیا۔ تھانہ نواں کوٹ میں اغوا سمیت چوری، حبس بیجا اور چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کی دفعات کے تحت سی آئی اے نواں کوٹ کے اے ایس آئی ثنا اللہ ، اے ایس آئی کاشف نذیر، رزاق سمیت چھ نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

نولکھا تھانہ میں سی آئی اے کوتوالی کے اے ایس آئی عمران کے خلاف شہری علی عدنان کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ گرین ٹاﺅن میں ٹی اے ایس آئی اعجاز کے خلاف مقدمے کا چالان 3سال تاخیر سے جمع کروانے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات کی تفتیش جاری ہے تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔