ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ ٹاؤن؛ بہن کے گھر آئی 22 سالہ لڑکی کا بیدردی سے قتل

girl murder lahore
کیپشن: girl murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اسرار خان)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ راوی پارک میں 22 سالہ لڑکی کو گلے میں پھندا ڈال کر بیدردی سے قتل کر دیا گیا, مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے, پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں.

تفصیلات کےمطابق شاہدرہ ٹاؤن کےعلاقہ راوی پارک میں لڑکی کو قتل کردیا گیا،پولیس کا کہناتھا کہ داروغہ والاکی رہائشی22سالہ سمیرابہن کےگھر آئی تھی،2نامعلوم افرادنےگھر میں داخل ہوکرگلادباکرقتل کردیا،افسوس ناک واقعہ پر سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر نےنوٹس لیتے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب مانگا منڈی میں معمولی تلخ کلامی پر چھریوں اور چاقو کے وار سے 3 افراد  کو  زخمی کردیا گیا، ریسکیو نےزخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا،  زخمیوں میں ملک ناظم ملک اعظم اور ملک امین شامل ہیں  جبکہ  ملزمان زخمیوں کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس  نے  کارروائی کا آغاز کردیا۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer