'جوتا چھپائی کی رسم' سالی کی حرکت پر دولہے نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

Sister-in-law fights with groom for joota chupai at wedding
کیپشن: wedding
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی کا دن نہ صرف نئے جوڑے کے لئے خوشی کا ہوتا بلکہ دونوں خاندان کے لوگوں کے درمیان رشتے کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے، شادی کے موقع پر تقریبات پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی ایسی رسمیں کی جاتی ہیں جن کے بارے سن کر تعجب ہوتا، سوشل میڈیا پر شادی کی ویڈیو میں جوتا چھپائی کی رسم کی جارہی ہے، ویڈیو کو55 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی شادیاں رسموں سے بھری ہوئی ہیں جو کہ شادی کی شروعات سے لیکر اختتام ادا کی جاتی ہیں، ان میں کچھ ایسی کہ بیزاری ہوتی جبکہ کچھ دلچسپ بھی ہیں جیسا کہ جوتا چھپائی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھی کسی شادی کی ہی ہے جس میں دولہا، دلہن سٹیج پر موجود ہیں جبکہ دنوں کے خاندان کے لوگ، دوست احباب بھی پاس ہی کھڑے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہے کی سالی جوتا چھپائی کی رسم کررہی ہے اور بہنوئی سے جوتے اتارنے کا کہتی ہے جس پر وہ رضامند نہیں، دلہن کی بہن اپنی ماں کو آواز دیتی ہے تب دلہا اپنے جوتے اتار کر اس کودے دیتا ہے، دولہے کے ساتھ بیٹھی دلہن یہ سارا منظر دیکھ کرمسکرارہی ہے، اپنے بہنوئی کے جوتا اتارنے کے بعد پیسوں کا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے۔

عموماً یہ رسم اس وقت کی جاتی ہے جب دولہے کو اس بارے کوئی علم نہ ہو اور کوئی بھی نہ بتائے کہ اس کے جوتے کہاں چھپائے ہیں، مگر اس ویڈیو میں جب دولہا، دلہن اور دیگر رشتہ دار سٹیج پر موجود ہوتے ہیں تب  اچانک سالی آتی ہے اور دلہے کوجوتے اتارنے کا کہتی ہے، خود ہی کوشش کرتے ایک جوتا اتار کر خوشی سے اچھلتی ہے پھر دوسرا بھی مل جاتا ہے۔

جوتے سالی کے حوالے کرنے کے بعد دولہا ایک دم کھڑا ہوکر کہتا ہے کہ چل اب پیدل چلیئے،

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو گزشتہ سال کی ہے جو کہ 'دی شادی سیواگ' پیج پر اپ لوڈ کی گئی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کو خوب پسند کیا گیا جبکہ دلچسپ تبصرے بھی کئے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer