8 جی بی ریم128 جی بی  اسٹوریج، آنر کی پلے 20 پرو فون کے ساتھ مارکیٹ میں واپسی

Honor play 20 available in market
کیپشن: Honor Play 20 Pro
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  آنر کمپنی کی جانب سے پلے 20 کو متعارف کرایا جاچکا ہے اور اب اس کا پرو ماڈل پیش کیا گیا ہے۔  یہ مڈ رینج اسمارٹ فون پلے 20 پرو  ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فون میں 6.53 انچ کا فل ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے اور واٹر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔پلے 20 پرو میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 80 پراسیسر موجود ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر نصب ہے۔

فون کے اندر میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہےپلے 20 پرو میں 3800 ایم اے ایچ بیٹری 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 65 منٹ میں صفر سے 100 فیصد بیٹری چارج ہوجاتی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو سنسر اور 2 میگا پکسل ڈیپٹھ کیمرے موجود ہیں۔فون کی قیمت 1699 یوآن (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر