ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان اور سنجے دت کے درمیان مادھوری کی وجہ سے تکرار

Fight between Salman and Sanjay
کیپشن: Salman Khan,Sanjay Dutt & Madhuri Dixit
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ماضی میں کئی عرصے تک بالی وڈ کے دو میگا اسٹارز سلمان خان اور سنجے دت کے مابین سرد جنگ جاری رہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر  سلمان خان اور سنجے دت  کے درمیان  لڑائی کی بنیادی وجہ اداکارہ مادھوری ڈکشت تھیں۔ماضی میں سنجے دت اور مادھوری ڈکشت  مبینہ طور پر ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں میں قریبی رشتہ بھی تھا جو کہ بعد میں کچھ وجوہات کی بنا پر ختم ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق  مادھوری ڈکشت  کو جب پتہ چلا کہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے تو انہوں نے اداکار سلمان خان سے رابطہ کیا۔اداکارہ چاہتی تھیں کہ سلمان، سنجے دت کو اس بات کیلئے راضی کرلیں کہ ان کی سوانح حیات نہ بنائی جائے کیونکہ اگر ایسا ہوا تو مادھوری کا نام فلم میں سنجے دت کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جو کہ اداکارہ بالکل نہیں چاہتی تھیں۔سلمان خان نے جب سنجے سے بات کی تو انہوں نے صاف انکار کردیا اور یوں سلمان خان نے سنجے سے بات کرنا بند کردی۔

یہ لڑائی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب سنجے کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کیلئے اداکار رنبیر کپور کو کاسٹ کیا گیا جو کہ اس وقت سلمان کی مبینہ سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ کترینہ کیف کے بوائے فرینڈ تھے۔رپورٹس کے مطابق فی الحال دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات ٹھیک ہیں، سلمان خان نے کچھ ہفتے قبل سنجے دت کو ان کی 62 ویں سالگرہ پر  پرانی تصویر شیئر کرکے سالگرہ کی مباکباد بھی دی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر