، آصف زرداری، مشرف اور گیلانی کے خلاف مقدمات کی سماعت کرنے والا فل بینچ تحلیل

lahore high court
کیپشن: lahore high court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : پرویز مشرف،آصف زرداری،یوسف رضاگیلانی کیخلاف زیرالتواکیسز, چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت کرنیوالا3رکنی فل بینچ تحلیل

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیسز کی سماعت کی ۔چیف جسٹس  لاہورہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کہا جسٹس ملک شہزاد احمد خان اس 3 رکنی بنچ کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اگرچہ تمام درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہیں مگر موثر حکم جاری نہیں کر سکتے، نیا فل بنچ تشکیل دیں گے۔جو ان کیسز کی سماعت کرے گا ۔لاہور ہائی کورٹ نے 10 سال پرانے مقدمات کی سماعت کے لئے فل بینچ  تشکیل دیا تھا۔درخواستیں دائرکرنے والے  تین وکلاء شاہد نسیم، راناعلم الدین اور اللہ بخش انتقال کرچکے ہیں۔

درخواست گزار رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر کی۔رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ سمیت دیگرز نے سابق صدر آصف زرداری کے دوعہدوں رکھنے کے متعلق درخواست دائر کی ۔شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے متعلق درخواست دائر کیں۔