سٹی 42: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد انتقال کرگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار246 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2ہزار167 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد انتقال کرگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار246 ہو گئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزار8ہوگئی۔ گزشتہ24گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 348 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد رہی۔
Statistics 20 Sep 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) September 20, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 51,348
Positive Cases: 2167
Positivity % : 4.22%
Deaths : 40
Patients on Critical Care: 4840
پنجاب میں اب تک 12 ہزار 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار270، خیبرپختونخوا 5 ہزار 412، اسلام آباد 902، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار787، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 388، پنجاب میں 4 لاکھ 22 ہزار790، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار242، بلوچستان میں 32 ہزار769، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 787 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 245 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں کوروناوائرس سے مزید4 افراد جان کی بازی ہارگئے، 522نئے کورونا کیسز کی تصدیق جبکہ کورونا کےمثبت کیسز کی شرح7.7فیصد ریکارڈ کی گئی