دنیا کی منفرد طلاق ،میاں کو کنگال ،بیوی کو امیربنادیا

 دنیا کی منفرد طلاق ،میاں کو کنگال ،بیوی کو امیربنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : دنیا کی منفرد طلاق ،میاں کو کنگال کردیا اور بیوی کو امیربنادیا ۔

 بیوی کو طلاق دینے کی وجہ سے عدالتی فیصلے نے ایک کروڑپتی کو کنگال کر دیا اور عدالت سے اس کے خلاف فیصلہ آنے اور ساری دولت اس کی سابق بیوی کو دینے کی وجہ بھی ایسی دلچسپ سامنے آئی ہے کہ سن کر آپ مبہوت رہ جائیں گے۔

میل آن لائن کے مطابق 45سالہ رچرڈ روتھس چائلڈ نامی اس کاروباری شخص کی اپنی 46سالہ بیوی کارمین ڈی سوزا کے ساتھ گزشتہ سال طلاق ہوئی تھی۔ طلاق کے مقدمے میں عدالت نے رچرڈ کو صرف26ہزار پاﺅنڈ دیئے جبکہ باقی 17لاکھ 30ہزار پاﺅنڈ کی دولت اور 23لاکھ پاﺅنڈ مالیت کا عالیشان گھر اس کی بیوی کارمین کو دینے کا حکم دے دیا۔
 
رپورٹ کے مطابق عدالتی فیصلے میں اس کی وجہ رچرڈ کی شاہ خرچیاں بتائی گئیں اور کہا گیا کہ اگر دولت اسے دی گئی تو وہ بہت جلد اسے اجاڑ ڈالے گا۔ رچرڈ نے اس عدالتی فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کی لیکن وہ اس اپیل میں بھی ہار گیا اور عدالت نے زیریں عدلیہ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ رچرڈ کا پلے بوائے ماڈل شیرا مشعیل کے ساتھ معاشقہ شروع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی طلاق کی نوبت آئی۔ جب بیوی طلاق کے لیے عدالت پہنچ چکی تھی وہ اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ اپنے میامی میں واقع لگژری گھر میں منتقل ہو گیا تھا تاہم عدالتی فیصلے نے نہ صرف اس سے یہ گھر چھین لیا بلکہ تمام تر دولت سے بھی اسے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer