(سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا شمار بھی ان شوبز کے ان سپر سٹار ز میں ہوتا ہے جنہوں نے محنت، لگن اور جدوجہد کرتے اس شعبے میں ایک منفرد مقام حاصل کیا، اداکار ہ کی اب ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کو نیا پارٹنر مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے شوبز میں منفرد مقام حاصل کیا، ان کے کردار کے معترف فینزز زسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ کی ویڈیوز یاتصویروں کو خوب پسند کرتے نظر آتے ہیں، اداکارہ نےحیران کرنے دینے والی بات کرتے اپنے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا،ہانیہ عامر کا کہناتھا کہ ان کو نیا پارٹنر مل گیا۔
سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن انسٹاگرام اداکارہ کی جانب سے بالی ووڈ کا گانا گاتے ایک ویڈیو شیئر کی گئی،ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے پالتو کتے کو اٹھایا ہوا جو کہ ان کا نیا پارٹنر ہے،اس ویڈیو کے کیپشن میں ہانیہ نے لکھا کہ انہوں نے میوزک کی ایک صنف ’کروکے‘ سے مداحوں کو مطلع کیا۔کروکے میوزک کی وہ صنف ہے جس میں پہلے سے ریکارڈ شدہ گانے کو بیک گراؤنڈ میں لگا کر ساتھ گایا جائے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’کاروکے میرے نئے کاروکے پارٹنر کے ساتھ۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ادکارہ ہانیہ عامر کے گلوکارعاصم اظہر کے ساتھ تعلقات سےمتعلق ایک بحث شروع ہوئی تھی جب ہانیہ عامرنے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیوانٹرویو کے دوران عاصم اور ہانیہ کے تعلقات سے متعلق سوال کیاتھا۔سوال کے جواب میں ہانیہ عامر کا کہنا تھاکہ عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں۔
اس پرعاصم اظہر نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا،ہانیہ خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سکھایا اور یہ ہم دونوں کے لیے ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔