سٹی 42 :خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ راجستھان کے شہر الور میں پیش آیا جہاں 6 ملزمان نے 45 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بناکر اسے آن لائن پوسٹ کردیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بتایا گیا ہےکہ 45 سالہ شادی شدہ خاتون اپنے بھتیجے کے ساتھ کسی کام سے باہر گئی تھیں اور واپس گھر آتے ہوئے راستے میں 6 ملزمان نے انہیں روک لیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے پہلے خاتون اور ان کے بھتیجے سے بدسلوکی کی اور پھر وہ دونوں کو اٹھاکر لے گئے جہاں ملزمان نے خاتون سے نہ صرف اجتماعی زیادتی کی بلکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جسے ملزمان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے بیان کی روشنی میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے بھارت گینگ ریپ کے حوالے سے بدترین ملک ہے،یہاں روزانہ کئی کیس رپورٹ ہوتے ہیں،کچھ کیس تو ایسے ہیں جن کو خواتین پولیس تک لے ہی نہیں جاتی ہیں۔