یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ ایک بار پھر نایاب

یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ ایک بار پھر نایاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) یوٹیلٹی سٹورز پر ایک مرتبہ پھر اشیاء کی قلت کا مسئلہ سر اٹھانے لگا، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور آٹے سمیت بیشتر دالیں نایاب، ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کا بیل آؤٹ پیکج دیا ہوتا تو حالات بہتر ہوتے۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان میں سٹورز پر اشیا کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو کہ اب روک دیا گیا ہے۔ ملازمین کےمطابق انتظامیہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ کمپنیوں کو ادائیگیوں کیلئے پیسے نہیں، اس لیے چینی، دالیں اور آٹا نہیں آ رہا۔ اگردوبارہ سے قلت پیدا ہوئی تو حالات پھر خراب ہو جائیں گےانکے سیل ٹارگٹ پورے نہیں ہو سکیں گے۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج دینےکے وعدے پر عمل درآمد کیا جاتاتواشیا کی سپلائی جاری رہتی۔ شہریوں کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی قلت کے باعث ان کی افادیت ختم ہو چکی ہے۔