ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورڈ آف ریونیو میں کام کرنیوالے ملازمین کھٹملوں سے پریشان

بورڈ آف ریونیو میں کام کرنیوالے ملازمین کھٹملوں سے پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعود بٹ: بورڈ آف ریونیو کے تہہ خانے میں کام کرنے والے ملازمین کھٹملوں سے پریشان، سٹیمپ ڈیوٹی کی اہم برانچ کے عملے کو کام میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو سٹیمپ ڈیوٹی برانچ کا عملہ دن بھر لکڑی کی پرانی کرسیوں سے کھٹمل نکالنے مصروف عمل نظرآتا ہے، ملازمین کا کہنا ہے کہ کھٹملوں کی وجہ سے کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

سیکرٹری ریوینو اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کو بارہا مسئلے سے آگاہ کیا، ملازم قاسم فاروقی نے بتایا کہ برانچ میں بیٹھ کے کام کرنا دو بھر ہو چکا ہے۔

حکام بالا سے ملازمین نے اپیل کی کھٹملوں کی پریشانی سے فوری چھٹکارا دلایا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer