پنجاب یونیورسٹی کا انوکھا کارنامہ

 پنجاب یونیورسٹی کا انوکھا کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی کا انوکھا کارنامہ، بی ایس آنرز کا 2015 میں لیا گیا سوالیہ پرچہ 2019 میں بھی دے دیا گیا، پاکستان اسٹڈی کا پرچہ دینے والے طلبا نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس آنرز کے امتحان میں 2015ء کا مکمل پرچہ 2019 میں دے دیا ہے، بی ایس آنرز سیکنڈ سمسٹر میں پاکستان اسٹڈی کا پورا پرچہ 2015 میں بھی آ چکا ہے، حصہ اول کے تمام 10 سوالات اور حصہ دوئم کے تمام 4 سوالات 2015 میں بھی دیے گئے تھے۔

 یونیورسٹی نے بی ایس آنرز کے سوالیہ پرچے کو 4 سال بعد بھی تبدیل کرنے کی زحمت نہ کی۔ 2 گھنٹے 30 منٹ کے دورانیہ پر مشتمل پاکستان اسٹڈی کا پرچہ 50 نمبروں کا ہے، امتحانات میں سوالات کی ترتیب تک تبدیل نہیں کی گئی جس کے باعث طلبا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یونیورسٹی ترجمان خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ دونوں سوالیہ پرچے اصلی ہیں یا نقلی کل تحقیق کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer