یوم عاشور پرپھول فروشوں اور گورکنوں کی چاندی ہوگئی

یوم عاشور پرپھول فروشوں اور گورکنوں کی چاندی ہوگئی
کیپشن: City42 - Flower
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) یوم عاشور پر لاہوریوں نے اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی قبروں پر پھول ڈالنے اورفاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں کا رخ کرلیا جس سے پھول فروشوں اور گورکنوں کا کاروبار بھی چمک اُٹھا ۔

یوم عاشورپر شہریوں کی بڑی تعداد نےشہر خموشاں کا رخ کر لیا جہاں وہ  اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی کرنے میں مصروف ہیں اور پھول نچھاور کرنے کے بعد مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کررہے ہیں۔

دوسری جانب عوام کا رش دیکھ کر پھول فروخت کرنے والوں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ گورکن بھی کہاں پیچھے رہنے والے ہیں انہوں نے بھی قبروں کی لپائی اور پانی ڈالنے کے منہ مانگے دام وصول کیے۔

گورکنوں کا کہنا ہے کہ سال میں ایک بار محرم الحرام کے موقع پر لوگ بڑی تعداد میں اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے کیلئے آتے ہیں اس لئے ہم عام دنوں کی نسبت کچھ زیادہ پیسے وصول کرلیتےہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer