ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندوبھائی بہنوں کو مبارکباد

وزیراعلیٰ مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندوبھائی بہنوں کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے دیوالی کے تہوار پر ہندوبھائی بہنوں کو مبارکباد دی گئی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دیوالی کے تہوار پر ہندو بھائی بہنوں کو مبارکباد دی اور ہندوبرادری کے لئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے۔ اقلیتوں کے لئے”سپیشل مینارٹی کارڈ“کا اجراء کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ پنجاب ویژن کے تحت”مینارٹی ورچوئل پولیس سٹیشن“بھی قائم کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ دیوالی تہوار باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت و بھائی چارے سے رہتے ہیں۔