ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر ، افراتفری پھیل گئی

 زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر ، افراتفری پھیل گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع بارکھان اور اس کے اطراف میں واقع شہر رکھنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کا مرکز رکھنی کے قریب زیرِ زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،  زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز رکھنی سے 39 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

  زلزلے کے جھٹکے بارکھان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ رکھنی، ڈھاڈر اور گردونواح میں بھی محسوس کئے گئے۔

  زلزلے کے فوری بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ بعض علاقوں میں عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو بھی معمولی نقصان پہنچا، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امدادی ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور زلزلے کے ممکنہ جھٹکوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی صورتحال کے لیے تیار رہیں اور افواہوں سے بچیں۔