ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجدِ نبویؐ کے امام و خطیب کو اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

مسجدِ نبویؐ کے امام و خطیب کو اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ نے مسجدِ نبویؐ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان کو روس کے مسلمانوں کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعزاز انہیں روس کے سرکاری دورے کے دوران ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق شیخ عبداللہ البعیجان کو یہ اعزاز اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، دعوت و رہنمائی کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات، اور منبرِ مسجدِ نبوی سے اعتدال، رواداری اور صحیح دینی فہم کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

روسی اسلامی قیادت نے کہا کہ شیخ البعیجان کی تعلیمات امتِ مسلمہ میں اتحاد اور فکری توازن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔