گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  272 ٹریفک حادثات رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  272 ٹریفک حادثات رپورٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، 24 گھنٹوں کے دوران  272 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

  ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 272 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں،حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 289 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ  105 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 184 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔

Bilal Arshad

Content Writer