غزہ : اسرائیلی بمباری سے تاریخی مسجد شہید

غزہ : اسرائیلی بمباری سے تاریخی مسجد شہید
کیپشن: gaza masjid
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سےاسپتالوں اور  چرچ کے بعد اب ایک تاریخی مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس میں مسجد العمری الکبیر شہید ہوگئی۔

تاریخی مسجد العمری الکبیر پر بمباری کے باعث مسجد مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔

اس کا علاوہ  اسرائیل کا غزہ اور مغربی کنارے کے رہائشی علاقوں اور مذہبی مقامات پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں کئی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

غزہ کے شمالی علاقے میں کی گئی بمباری میں ایک چرچ بھی تباہ ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے اور درجن سے زائد زخمی ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 900 سے زائد ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 15 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

Bilal Arshad

Content Writer