بٹ کوائن کی لمبی چھلانگ، مزید کتنا مہنگا ہو گیا؟

Bitcoin price increases
کیپشن: Bitcoin
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ڈیجٹیل کرنسی بٹ کوائن  کی قیمت تاریخ  کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ہی دن میں  بٹ کوائن کی قیمت تین ہزار 613 ڈالر بڑھ گئی۔

ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتیں جاری کرنے والی ویب سائٹ کوئین ڈیسک کے مطابق آج بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن  کی قیمت 5.65 فیصد بڑھ چکی ہے ۔

بٹ کوائن کی قیمت 62 ہزار 572 ڈالر سے بڑھ کر 66 ہزار 185 ڈالر  پر پہنچ گئی ہے۔  جس کے مطابق 1 بٹ کوائن کی پاکستانی قیمت ایک کروڑ 14 لاکھ 17 ہزار ہو گئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر