ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون موبائل فون سنتے ہوئے  گٹر میں جا گری،پھر کیا ہوا ؟ ویڈیو دیکھیے

Woman falls into open main hole
کیپشن: Woman falls into open main hole
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سڑک پر  خاتون موبائل فون سنتے ہوئے بچے سمیت  گٹر میں جا گری، جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

آج کل جسے دیکھو وہ موبائل فون کی دنیا میں گُم ہے، ایسالگتاہے موبائل فون ہمارے جسم کا ایک حصہ ہے اور ہماری عادتوں میں شامل ہے، بہت سے لوگوں کیلئے یہ کسی علت سے کم نہیں۔ سوتے، جاگتے، کھاتے، پیتے، اٹھتے، بیٹھتے، یہاں تک کہ واش روم میں بھی موبائل فون کا استعمال اس قد رعام ہے کہ ایسا لگتاہے جیسے آپ موبائل فون استعمال نہیں کررہے بلکہ موبائل فون آپ کو استعمال کررہاہے، سڑک پر موبائل فون سنتے  ہوئے اردگرد سے بے نیاز ہونا کبھی کبھاربہت خطرناک ثابت ہوتا ہے، ایسا ہی ایک بھارتی خاتون کے ساتھ ہوا جو موبائل فون میں اتنی مگن تھی کہ اسے سامنے آنے والےگٹرکا ہی نہیں پتا چلا اور وہ گود میں موجود بچے سمیت اس میں جا گری، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ  ایک خاتون بچے کو کو گود میں اٹھائے موبائل فون کان پر لگائے چلی جارہی ہے، اس دوران اس نے کھلےگٹر کے سامنے رکھےگئے اشتہاری اسٹینڈ کو بھی نظرانداز کیا اور بچے سمیت گٹر میں جاگری۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کا ہے، واقعے کے فوری بعد قریب موجود لوگوں نے خاتون اور بچے کو باہر نکالا، حادثے میں ماں اور بچہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

Sughra Afzal

Content Writer