انٹر بینک میں ڈالر 173 روپے سے تجاوز کرگیا

Dollar rate
کیپشن: Dollar rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:انٹر بینک میں ڈالر37 پیسےاضافے سے  ڈالر 173 روپے سے تجاوز کرگیا  ۔
  فاریکس ڈیلرز   کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر37 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 172.78 روپے سے مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح 173.15 روپے پر جا پہنچا، معاشی ماہرین  کا کہنا ہے کہ 5 ماہ 12 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 20روپے 87 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ، 7 مئی 2021 کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا ۔ معاشی ماہر اسد رضوی کا کہنا ہے کہ  ڈالر 20روپے سے زیاد مہنگا ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2400 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔معیشت کو ابھی بھی بہت سے  چیلنجز ہیں۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ کا مسلسل بڑھنا بھی چیلنج ہے۔ ، معاشی ماہر اسدرضوی کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد شرائط لاگو ہونا بھی بڑا چیلنج ہوگا۔

مرغی کا گوشت 13 روپے کلو سستا ہونے سے ریٹ 331 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا   اسی طرح زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 220 اور پرچون ریٹ 228 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔ دوسری جانب فارمی انڈے ایک روپے فی درجن مہنگے، ریٹ 164 روپے فی درجن مقرر کر دیا گیا ہے۔