عید میلادالنبی ﷺ کی آمد، بازاروں میں خریداروں کا رش

عید میلادالنبی ﷺ کی آمد، بازاروں میں خریداروں کا رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ذیشان صفدر ) ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی آقا دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی تیاریوں کے لیے سامان کی خریداری میں تیزی آگئی۔ گنپت روڈ پر قائم دکانوں میں جھنڈے، بیجز وغیرہ کی خرید و فروخت عروج پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گنپت روڈ پر جھنڈیاں، بیجز، پگڑیاں اور نعلین مبارک کے بیجز کی خرید وفروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شہری عید میلادالنبی ﷺ کے لیے سجاوٹی سامان دھڑا دھڑ خریدنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آقا دو جہاں حضرت محمد ﷺ کا میلاد منانے کے لیے بھر پور تیاریاں کررہے ہیں۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کے مہینے کے آغاز میں ہی کاروبار میں تیزی آئی ہے۔ عید کی آمد کے سلسلے میں روزگار میں بھی برکت ہوئی ہے۔ اس بابرکت مہینے میں بیچز جھنڈیاں سمیت محافل اور آقا دو جہاں کی شان میں ذکر واذکار سمیت چراغاں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

عقیدت مندوں کی جانب آقا دو جہاں ﷺ سے عقیدت میں جھنڈیاں، بیجز خریدنے اور گھروں کو چراغاں کرنے کا سلسلہ زمانہ قدیم سے جاری ہے۔ اس بار بھی یہ سلسلہ 12 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔