ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ایئر شو ؛ سربراہ پاک فضائیہ کی مختلف ممالک کے ائیر چیفس سے اہم ملاقاتیں

دبئی ایئر شو ؛ سربراہ پاک فضائیہ کی مختلف ممالک کے ائیر چیفس سے اہم ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سربراہ پاک فضائیہ کی دبئی ایئر شو میں مختلف ممالک کے ائیر چیفس سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران پروفیشنل ایکسچینجز اور مستقبل کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے اعلیٰ سطحی بات چیت ہوئی، ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع اور کمانڈر یو اے ای ائر فورس سے خصوصی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ملاقاتوں کا محور اعلیٰ تربیت، ایرو اسپیس ٹیکنالوجی اور آپریشنل ہم آہنگی میں تعاون تھا۔ 

اماراتی عسکری قیادت کی جانب سے پاک فضائیہ کی مقامی صلاحیتوں اور جدت طرازی پر اظہارِ اعتماد کیا گیا، ساتھ ہی مشترکہ مشقوں، پروفیشنل ایکسچینجز اور مستقبل کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانے کا عزم بھی کیا گیا۔ 

دفاعی ماہرین اور ہوا بازی کے شائقین کی جے ایف 17 بلاک تھری میں گہری دلچسپی رہی۔ 

جے ایف 17 کی جدید ٹیکنالوجی اور عملی کارکردگی نے عالمی اعتماد مزید بڑھا دیا۔