ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی کی خرید و فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی سہولت

گاڑی کی خرید و فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی سہولت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گاڑی خریدنے یا فروخت کرنے والوں کو نادرا کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ 

جیسا کہ پاکستان میں گاڑی فروخت کرنے اور خریدنے والوں کے لیے بائیو میٹرک کرانا لازمی ہے، یہیں نادرا کی جانب سے گاڑیوں کے فروخت کنندہ ار خریداروں کے لیے گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 

پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت، اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی ٹرانسفر کے لیے اب گھر بیٹھ کر بائیومیٹرک تصدیق کی کارروائی مکمل کی جا سکتی ہے، جس کے بعد دونوں افراد متعلقہ دفتر جا کر ٹرانسفر کی بقیہ کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔