ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالب علم ایک دن کیلئے پنجاب کا وزیر تعلیم بن گیا

طالب علم ایک دن کیلئے پنجاب کا وزیر تعلیم بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فلم کی ایک اور کہانی مانو حقیقت میں بدل گئی، ایک دن کا پرائم منسٹر سنتے اور اس حوالے سے بنائی گئی انیل کپور کی بھارتی فلم دیکھتے آئے تھے۔ آج اس سے ملتی جلتی ہی ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس کو پڑھ کر بہت سے لوگوں کی ماضی کی یاد تازہ ہوگئی۔ خبر یہ ہے کہ 10 ویں جماعت میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے ایک طالب علم کو ایک دن کے لئے پنجاب کا وزیر تعلیم بنا دیا گیا۔ 

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی جانب سے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک اہم اقدام کیا گیا ہے۔ رانا سکندر حیات نے 10 ویں جماعت کے اعلیٰ پوزیشن ہولڈر کو اپنے عہدے کا چارج ایک دن کے لیے سونپ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ننکانہ صاحب کے رہائشی ابوذر نے میں دسویں جماعت میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کی تھی۔

ایک دن کا وزیر تعلیم ابوذر سرکاری گاڑی پر مکمل پروٹوکول کے ساتھ دفتر پہنچا تو سرکاری افسروں نے ابوذر کا بھرپور استقبال کیا۔ کم وقت اور کڑی ڈیوٹی کے دوران ابوذر نے متعدد سرکاری امور نمٹائے، ان کے زیرِ صدارت تعلیم سے متعلق مختلف اجلاس بھی ہوئے. اس کے علاوہ طالبعلم وزیر تعلیم نے تعلیمی معاملات اور اسکولوں میں سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔ اس دوران انہوں نے افسروں کو ہدایات بھی جاری کیں۔

اجلاس میں طالبعلم وزیر تعلیم نے اسکالرشپ اسکیم، غریب بچوں کی فیس معافی، اساتذہ کیلئے ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی پر مشاورت بھی کی۔

طالب علم وزیر تعلیم ابوذر نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ محکمے کو چلانا آسان نہیں ،بہت ذمے داری والا کام ہے۔