سٹی 42 : خطرناک ڈاکوؤں اور مجرموں کا پولیس سے بچنا اب ناممکن، پنجاب پولیس کو نادرا کے ریکارڈ تک رسائی مل گئی ۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس کو اب خطرناک مجرموں کا ریکارڈ نادرا سے فوری ملے گا،سی سی ٹی وی کیمروں سے لی گئی تصاویر کی فوری شناخت ہوسکےگی۔ اس کے علاوہ شناختی کارڈ نمبر سے خاندانی تفصیلات، شناختی معلومات مل سکیں گی، ساتھ ہی کسی بھی مقدمہ سے متعلقہ ڈیٹا انویسٹی گیشن برانچ سے حاصل کیا جاسکے گا۔
تمام اضلاع کے تفتیشی افسران اورانچارج سی آر او کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔ اے آئی جی مانیٹرنگ پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا۔