ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: گھروں میں کام کے بہانے وارداتیں کرنیوالےملزمان بھائی، بہن گرفتار

لاہور: گھروں میں کام کے بہانے وارداتیں کرنیوالےملزمان بھائی، بہن گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا چور گروپ گرفتار، غالب مارکیٹ آپریشن و انویسٹی گیشن ونگ نے ملزمان بھائی بہن کو گرفتارکرلیا۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز، جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ننکانہ سےگرفتار کیا گیا، خاتون کینال پارک غالب مارکیٹ میں کویت پلٹ فیملی کے گھر کام کرتی تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے اپنے بھائی ، ماموں زاد بھائی سے مل کر ہاؤس رابری کا پلان بنایا۔

چند روز قبل ملزمان گھر والوں کو یرغمال بناکر واردات کر کے فرار ہوگئے تھے،ملزمان میں خاتون ارم، بھائی علی  اور  فرار ملزم ماموں زاد بھائی سمیع شامل ہے۔ 

تیسرے ملزم سمیع کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان سے کویتی دینار، 2 تولے سونا،پستول برآمد ہوئے۔