ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان کا قومی دن، صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی کی مبارکباد

عمان کا قومی دن، صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صدرمملکت آصف علی زرداری اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قومی دن پر عمان کی قیادت اور عوام کومبارکباد، صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور عمان دیرینہ دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہیں۔

اپنےپیغام میں صدرمملکت کا کہنا تھا کہ عمان کی ترقی اور سلطان کی دانشمندانہ قیادت کاثبوت ہے،عمان میں پاکستانی کمیونٹی فعال اور سلطنت کی معیشت کا اہم حصہ ہے ، پاکستان اور عمان کے تعلقات ہر گزرتے سال مضبوط ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمان کی ولولہ انگیز قیادت سلطنت کو ترقی و خوشحالی کی بلندیوں پر لے جا رہی ہے، عمان کی معاشی پیش رفت اور جدید انفراسٹرکچر ملک کے پائیدار وژن کی واضح مثال ہے۔

پاکستان اور عمان کے تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار پر قائم ہیں، پاک اور عمان کا تعاون خطے کے امن اور استحکام کیلئے مضبوط ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔