لاہور پولیس میں سپرنٹنڈنٹس کے تبادلے

Lahore Police Transfers and Postings, City42, SP Model Town Amara Shirazi removed from post, Amara Shirazi SP Model Town
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:  آئی جی پنجاب نے لاہور کے کئی سپرنٹنڈنٹس کے تقررو تبادلے کردیئے۔

پیر کے روز انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کئے احکامات کے مطابق کیپٹن ر علی رضا کو ایس پی آپریشنز سٹی لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر مستنصر باجوہ کو ایس پی انوسٹی گیشنز صدر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سید ارتضی کمیل کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاون تعینات کیا گیا ہے۔

احمد زنیر چیمہ کو ایس پی علامی اقبال ٹاون تعینات کردیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاون عمارہ شیرازی کو تبدیل کرکے سی پی او  کورپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

ارسلان زاہد کو ایس پی کینٹ ماڈل ٹاون ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔