پاکستان سٹاک ایکسچینج، ہنڈرڈ انڈیکس 57 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے گر کر واپس آ گیا

PSX round up, City42, Pakistan Stock Exchange, Karachi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو کے بعد کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 14 پوائنٹس اضافے سے 57 ہزار 77 کی سطح پر ہوا۔
پیر کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی بلند  ترین سطح 57307 اور کم ترین سطح 56738 رہی۔ 57 ہزار کی نفسیاتی سطح سے 262 پوانٹ نیچے جانے کے بعد انڈیکس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس میں بتدریج 276 پوائنٹ کا اضافہ ہوا گیا۔ 
پیر کے روز  پی ایس ایکس میں 15.52 ارب روپے مالیت کے 70 کروڑ سے زائد شئیرز کا کاروبار کیاگیا ۔ مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبار کیا گیا ۔ 199 کمپنیوں کے شئیرز  کی قیمت بڑھی اور161 کمپنیوں کے شئیرز  کی قیمت میں کمی ہوئی۔