زاہد واندر: لیہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے پنجاب اسمبلی اسامہ اصغر گجر ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔
لیہ سے سابق چیئرمین یونین کونسل ثنا اللہ گجر بھی ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، مسلم لیگ نون کے ان رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان ملتان میں تحریک انصاف کے صدر جنوبی پنجاب ریاض پیرزادہ کے ساتھ ملاقات میں کیا۔
ریاض پیرزادہ نے نئے شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف کے مفلر بھی پہنائے، اسامہ اصغر گجر کے والد چوہدری اصغر علی گجر 5 بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔