ویب ڈیسک : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کی ، جس میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔
عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا 26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا، مجھے انکی پلاننگ پتا ہے، میں آگے کی پلاننگ کررہا ہوں۔ یہ جس کو مرضی آرمی چیف لگائیں مجھے کوئی مسلئہ نہیں۔
یہ اب دونوں طرف سے پھنس چکے ہیں، الیکشن کرواتے ہیں تو فارغ ہوجائیں گے، نہیں کرواتے تو ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔
ہماری کوشش ہے جلداز جلد صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو کیونکہ نئے انتخابات کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں،صدرعارف علوی کے ذریعے مجھے پیغامات بھجوائے گئے ہیں ۔میرا ایک ہی مطالبہ ہےکہ الیکشن کی تاریخ دیں اسکے بعد ساری بات چیت ہوگی۔عوام کی طاقت سے مقابلہ کروں گا کیونکہ انکی کرپشن کی داستانوں سے پوری دنیا واقف ہے۔
پی ٹی آئی چیر مین عمران خان نے کہا میرے خلاف پوری ریاستی مشینری استعمال کرکے بھی گھڑی کے علاوہ کچھ نہ نکال سکے۔گھڑی والے معاملے پر عدالت جارہا ہوں مجھے پورا یقین ہے عدالت میں یہ پراپیگنڈا ایکسپوز ہوجائے گا۔
انہوں نے کبھی عوام کی طاقت کو سمجھا ہی نہیں۔شہباز شریف لندن کی عدالت میں بھی پھنس چکا ہے لگتا ہے یہ وہاں بھی آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کرے گا۔