شیخ رشید کا سیاسی صورتِ حال سے متعلق نیا دعویٰ

 شیخ رشید کا سیاسی صورتِ حال سے متعلق نیا دعویٰ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سیاسی صورتِ حال سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے۔

سوشل میڈیا پر شیخ رشید نے پیغام لکھا ہے کہ حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔سابق وزیرِ داخلہ نے لکھا ہے کہ حکومت سیاسی، معاشی، اقتصادی اور اہم تعیناتی بحران میں پھنس گئی ہے۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ زمینی حقائق سے بے خبر حکومت فضا میں معلق ہے، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔حکومت سیاسی معاشی اقتصادی اورتعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہےیہ زمینی حقائق سےبےخبراورفضامیں معلق ہےنہ ہاتھ آسمان پر نہ پاؤں زمین پرلگ رہے ہیں گوٹی پھنس گئی ہےجی کاجاناٹھہرگیاہےعمران خان کا26نومبرکوکمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے

— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 20, 2022

شیخ رشید نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا ہے کہ عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer