سینئر وکیل کا قتل، ملزم بھتیجا گرفتار

 سینئر وکیل کا قتل، ملزم بھتیجا گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں ہائی کورٹ کے سینئر وکیل رضاء اللّٰہ خان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم نے 3 دن قبل رضاء اللّٰہ ایڈووکیٹ کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے تاہم گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ملزم مقتول کا بھتیجا ہے جس کا چچا سے جائیداد کا تنازع تھا، پولیس نے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث ملزم کسی ضروری دستاویز کے حصول کے لیے گھر آیا ہوا تھا، جسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے چچا رضاء اللّٰہ ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ غربی میں مقدمہ بھی درج ہے۔

Ansa Awais

Content Writer