ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے اب تک کتنی اموات؟ اہم انکشاف ہوگیا

کورونا سے اب تک کتنی اموات؟ اہم انکشاف ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( زاہد چوہدری ) محکمہ پرائمری ہیلتھ نے پرائیویٹ ہسپتالوں سے کورونا سے ہونے والی اموات کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا، چھ ماہ کے دوران پنجاب بھر کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں 292 اموات کا انکشاف ہوا، جن میں سے 137 اموات لاہور میں ہوئیں جو رپورٹ نہیں ہوسکیں۔  

محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے درست اعداد و شمار حاصل کر لئے گئے۔ حاصل کئے گئے ڈیٹا سے انکشاف ہوا کہ چھ ماہ کے دوران صوبے بھر کے نجی ہسپتالوں میں 292 اموات کورونا سے ہوئیں جو رپورٹ نہیں ہوسکی تھیں۔

رپورٹ نہ ہونے والی اموات میں سے 137 لاہور میں ہوئیں لیکن ان سے محکمہ پرائمری ہیلتھ کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے کورونا سے ہونے والی اموات کا درست ڈیٹا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھرمیں کورونا وبا کے دوران اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 811 اور لاہور میں 1 ہزار 131 ہوگئی ہے۔

 ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہونے والی اموات غلط نام و پتہ، شناختی کارڈ کی عدم دستیابی، کورونا نتائج میں تاخیر کی سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر بروقت سنٹرل ڈیٹا میں شامل نہیں کی جاسکی تھیں۔ 

دوسری جانب کورونا وائرس کی شدت میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ لاہور میں کورونا مزید 8 قیمتی زندگیاں نگل گیا اور 264 شہریوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب بھر میں بھی 609 نئے مریض کی تصدیق اور 15 اموات ہوئی ہیں۔

 شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے شکار 202 مریض داخل ہیں۔ ان میں سے 90 مریض انتہائی نگہداشت وارڈز اور 20 وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔