ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

100 روپے پر جھگڑا، گارڈ نے منیجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

100 روپے پر جھگڑا، گارڈ نے منیجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) لاہور میں لاری اڈا پر 100 روپے کے جھگڑے پر گارڈ نے فائرنگ کرکے اڈا منیجر جاوید کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم عبدالخالق کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈولفن ٹیم کی جانب سے لاری اڈہ کی شدید فائرنگ کی آواز پر فوری کاروائی کی گئی، ملزم نے لاری اڈا بس سٹینڈ کے مینجر کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ اڈا مینجر جاوید کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ملزم لاری اڈا بس سٹینڈ پر سکیورٹی گارڈ ہے ۔

ڈولفن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالخالق کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضہ میں لے لیا، فائرنگ میں زخمی اڈا منیجر جان بحق ہوگیا، جان بحق ہونے والے کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی، ملزم گارڈ نے 100 روپے کے جھگڑے پر فائر مارا، فائر گلے کے نیچے لگا جس سے مقتول موقع پرجان بحق ہوگیا، جبکہ ملزم بس سٹینڈ کے گارڈ عبدالخالق کو ڈولفن پولیس کی جانب سے گرفتارکر لیا گیا۔.

Azhar Thiraj

Senior Content Writer