ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلمسٹار ثنا فخر ایف بی آر کے نشانے پر آگئیں

فلمسٹار ثنا فخر ایف بی آر کے نشانے پر آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)فلمسٹار ثناء فخر کی آمدن کا سراغ لگانے کے لئے کارروائی میں پیشرفت سامنے آئی, ایف آئی اے نے ٹریول ہسٹری ایف بی آر کو فراہم کردی۔

تفصیلات کے مطابق فلم سٹار ثناء فخر کی بیرون ملک سے آمدن کا سراغ لگانے کے لئے ایف بی آر کی کارروائی میں پیشرفت ہوئی، ایف آئی اے نے فلم سٹار ثناء کی ٹریول ہسٹری کی مکمل تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کردیں، ایف آئی اے نے ایف بی آر کو اداکارہ ثنا فخرکی 25مئی 2004سے 8اکتوبر 2020تک کی 16سالہ ٹریول ہسٹری فراہم کردی۔

امیگریشن ڈیٹا بیس کے مطابق فلم سٹار ثناء فخر نے 191مرتبہ بیرون ملک آمدورفت کی فلم سٹار ثناء نے امریکہ,برطانیہ,فرانس,کینیڈا,تھائی لینڈ,دوبئی کے تسلسل کے ساتھ دورے کئے، ایف آئی اے رپورٹ ایف بی آر نے ایف آئی اے سے فلمسٹار ثناء کی 5سالہ ٹریول ہسٹری مانگی تھی، ایف بی آر نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس کو فلم سٹارثناء کی تفصیلات کے لئے خط لکھا تھا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق فلم سٹار ثناء فخر نے سال 2019میں اپنی آمدن 13لاکھ 58ہزار90روپے ظاہر کی، فلم سٹار ثناء نےسال2019میں 79ہزار759روپے ٹیکس ادا کیا، فلم سٹار ثناء نے اپنے تمام گوشواروں میں پراپرٹی انکم ظاہر کررکھی ہے۔ ایف بی آر ایف آئی اے سے دوروں کی تفصیلات حاصل کرکے بیرون ملک سے آمدن کا تخمینہ لگانا چاہتا ہے.

واضح رہے کہ قبل ازیں شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان کی بیرون ملک سے آمدن کا سراغ لگانے کے لئے ایف بی آر کی کارروائی میں پیشرفت ہوئی، ایف آئی اے نے ایف بی آر کو راحت فتح علی خان کی 15سالہ ٹریول ہسٹری فراہم کی تھی،گلوکار نے بیرون ملک کے 485دورے کئے۔ ایف آئی اے کے آئی بی ایم ایس ونگ نے گلوکار راحت فتح علی خان کی 11صفحات پر مشتمل سفری تفصیلات فراہم کیں۔



M .SAJID .KHAN

Content Writer