ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز میں اضافہ، جی سی یونیورسٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

کورونا کیسز میں اضافہ، جی سی یونیورسٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) کورونا کی دوسری لہر میں تیزی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے، کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر جی سی یونیورسٹی نےروایتی کلاسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،تمام طلبہ کو آن لائن تعلیم دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر کی جانب سے تمام شعبہ جات کو آن لائن کلاسز کی تیاری کرنے کےاحکامات جاری کردیئےگئے ہیں،اس قبل شعبہ فلسفہ اور بائیوٹیک کوکورونا کیسز آنے کے بعد آن لائن پر منتقل کر دیا گیا تھا،اس سے قبل جی سی یو میں تعلیمی نظام ہائبریڈ سسٹم پر تھا،جس میں تین روز آن لائن اور تین روز یونیورسٹی کلاسز ہوا کرتی تھیں،گزشتہ روز کورونا کیسز آنے کے بعد کامسیٹس لاہورکیمپس کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

دوسری طرف پرائیویٹ ہسپتالوں کا کورونا وائرس کاڈیٹا آڈٹ مکمل کرلیا گیا،کوروناسےہلاک 292 مریضوں کی ڈیٹا انٹری مکمل کروا لی گئی،ڈیٹا آڈٹ مکمل ہونے کے بعد اموات کی تعداد 2811 ہو گئی،لاہور میں کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد 1131 ہوگئی،ترجمان پرائمری ہیلتھ کیئر کا کہناتھا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر بروقت ڈیٹا انٹری نہ ہو سکی،مارچ سے نومبر کورونا مریضوں کے ڈیٹا کا آڈٹ کیا گیا، کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے ڈیٹا آڈٹ مکمل کیا۔

واضح رہے کہ آئے روز تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کامسیٹ یونیورسٹی نے کورونا کیسز سے بچاؤ اور طلبا کو محفوظ رکھنے کے لئے لاہور کیمپس کو بند کردیاہے۔اس سے قبل کمپس میں دو ڈیپارٹمنٹس کو کورونا کیسز سامنے آنے پر بند کیا گیا تھا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یونیورسٹی کے رجسٹرار بھی انتقال کر گئے تھے۔ کیمپس چار دسمبر تک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ملک میں کورونا مزید 36 افراد کی جان لے گیا،ملک میں کورونا سے ہلاکتیں 7 ہزار 561 ہوگئیں،چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 2738 نئے کیس بھی سامنے آگئے،ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33ہزار سے تجاوز کرگئی،230 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پرتشویشناک حالت میں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer