منی لانڈرنگ کیس میں پُر اسرار شخصیات کی انٹری

 منی لانڈرنگ کیس میں پُر اسرار شخصیات کی انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹھوکر نیاز بیگ (سعود بٹ) منی لانڈرنگ کیس میں پاپڑ فروش، کباڑیہ اور دودھ فروش کے بعد پُر اسرار شخصیات کی انٹری، نیب ریفرنس میں نادرا اور امیگریشن حکام کے پاس 17 افراد کا ریکارڈ نہ ہونے پر مذکورہ بیرون ملک مقیم افراد کو گھوسٹ قرار دیدیا گیا۔ 

حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا 2008 ء سے 2010 ء کے دوران بیرون ملک مقیم پُر اسرار شخصیات سے ڈالرز کی ٹی ٹی منتقلی کا انکشاف منظر عام پر آگیا، ریفرنس کے مطابق 9 گھوسٹ افراد سے 16 لاکھ 955 ڈالر وصول کیے گئے، وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق اور آفتاب محمود کی کمپنی عثمان انٹرنیشنل منی ایکسچینج کمپنی کے راستے گھوسٹ افراد کیساتھ منی لانڈرنگ کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق محمد شکور سے 1لاکھ 3ہزار 955 ڈالر،پرویز رسول سے ایک لاکھ 59 ہزار 960،محمد کمال نامی گھوسٹ سے ایک لاکھ 39 ہزار 980 ڈالروصول ہوئے۔محمد سرور سے ایک لاکھ37 ہزار 440 ڈالر، محمد کاشف سے 3 لاکھ 99 ہزار 860 ڈالر، انیس مغل سے 1لاکھ 59 ہزار 920 ڈالر وصول کیے گئے، فیصل رسول سے 99 ہزار 960 ڈالر، ثاقب مغل سے 1 لاکھ ڈالر، افتخار پراچہ سے 2لاکھ 99 ہزار880 ڈالر وصول کیے گئے، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی طرف سے 8 گھوسٹ افراد کو 13 لاکھ 37 ہزار 939 ڈالر متحدہ عرب امارات کے راستے بھجوائے گئے۔

 رپورٹ کے مطابق نثر احمد کو 2 لاکھ 99 ہزار880 ڈالر، بشیر میتھل کو 2 لاکھ 3 ہزار 461 ڈالر، محمد نور العالم کو 99 ہزار 900 ڈالر، موسیٰ شمع کو 99 ہزار660 ڈالر، یونس حسین عمر کو 49 ہزار 940 ڈالر، محمد منصور کو 99 ہزار 900 ڈالر، پرویز غوری کو 89 ہزار 960 ڈالر، محمد انجم کو 3 لاکھ 95 ہزار 238 ڈالر بھجوائے گئے۔ نیب رپورٹ کے مطابق تمام گھوسٹ افراد فرضی ہیں جو کبھی ترسیلات کے غرض سے برطانیہ گئے ہی نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer