"اس سال کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا"

سٹی42: محکمہ تعلیم بلوچستان نے رواں سال صوبے میں مڈل تک کوئی امتحان نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نے رواں سال صوبے میں مڈل تک کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا، امتحانات اسکول دوبارہ سےکھلنے پر لئے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا کہ پہلی جماعت سے مڈل تک کے امتحانات 10 مارچ 2021 سے ہوں گے جب کہ جماعت ہشتم کے بورڈ امتحانات اسکولز لیں گے۔

اس سے قبل بلوچستان حکومت نے تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے بند کرنےکافیصلہ کیا تھا۔ صوبائی وزیرتعلیم یار محمد رند نے کہا کہ سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے 3 ماہ تک بند رہیں گےاور امتحانات کا سلسلہ تعطیلات سےقبل مکمل ہو گا تاہم اب محکمہ تعلیم نے امتحانات نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت نے 23 نومبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹراسکولز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، الیکشن کے باعث اسکولز میں احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے اسکولزکو بند کیا گیا۔

پنجاب میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر 23 نومبر کے بعد سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز سامنے آئی۔وزیر قانون راجا بشارت کی زیرِصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا تو وزیر صحت کی جانب سے 23 نومبر کے بعد تعلیمی ادارےبند کرنے کی تجویز دی گئی جب کہ وزیر ہائیر ایجوکیشن نے صرف ہائی رسک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دی۔وزیر تعلیم مرادراس نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول کورونا کیسز پر درست معلومات فراہم نہیں کر رہے، اسکول بند کرنے کا فائدہ تب ہوگا جب تفریحی مقامات ،مارکیٹیں بند ہوں۔

شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کے نئے کیسز اور اموات کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے، پنجاب میں اس وقت نئے کیسز کی شرح جون والی شرح کے برابر ہے۔کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ شادی ہالز سے متعلق ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔