سوشل میڈیا خیالات اور کمیونیکیشن سے زیادہ بلیک میلنگ اور ہراسیمنٹ کا زریعہ بننے لگا

سوشل میڈیا خیالات اور کمیونیکیشن سے زیادہ بلیک میلنگ اور ہراسیمنٹ کا زریعہ بننے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سوشل میڈیا خیالات اور کمیونیکیشن سے زیادہ بلیک میلنگ اور ہرا سیمنٹ کا زریعہ بننے لگا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال فیس بک اور واٹس ایپ اکاونٹ ہیک کرنے اور اس کی مدد سے شہریوں کو بلیک میل کرنے کے واقعات بڑھنے لگے۔

  سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا ستعمال اور انٹرنیٹ کی عام اور سستی سہولت جہاں شہریوں کو اپنے خیالات کے اظہار اور گلوبل ویلیج میں اپنوں تک اسان رسائی کا موقع دے رہا ہے وہیں پر سوشل میڈیا کا غلط استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے، محفوظ سمجھا جانے والا واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹ ہیک کرنے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائم ونگ میں ابتک فیس بک پر بلیک میلنگ اور اکاونٹ ہیک ہونے کی پینتیس سو ساٹھ شکایات موصول ہوئے، گذشتہ سال فیس بک کے زریعے بلیک میلنگ اور اکاونٹ ہیک ہونے کی دو ہزار دو سو چھتیس شکایات درج کی گئیں۔

رواں سال واٹس ایپ پر بلیک میلنگ اور اکاونٹ ہیک ہونے کی انیس سو چونسٹھ شکایات موصول ہوئیں ایف آئی اے ت موصول ہوئیں، ویب سائٹس کے متعلق سات سو اکیس شکایات بھی موصول ہوئیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور سوشل میڈیا کی عوام تک اسان رسائی جہاں ایک طرف سہولت دے رہی ہے تو دوسری جانب لوگوں کے لیے زحمت اور پریشانی کا باعچ بھی بن رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکومت کو مزید ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

                           

Shazia Bashir

Content Writer