بیرون ملک ہیروئن سمگل کی کوشش ناکام

بیرون ملک ہیروئن سمگل کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) پی آئی اے سکیورٹی عملے نے بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، مشکوک بیگ میں سے 10 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے کنٹینر میں مشکوک بیگ کی اطلاع پرعملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ سیکیورٹی عملے نے مشکوک بیگ دیکھ کر اے ایس ایف، اے این ایف اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بی ڈی ایس نے سرچنگ کے بعد کنٹینر کو کلیئر قرار دے دیا۔ اے این ایف نے مشکوک بیگ کی تلاشی لی اور دس کلو سے زائد ہیرئن برآمد کرلی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کنٹینر میں مشکوک بیگ کیسے پہنچا اور کس نے رکھا، سکیورٹی عملہ سی سی ٹی وی کی مدد سے بھی تحقیقات کر رہا ہے، لاہور سے لندن، پیرس اور جدہ جانیوالی کسی بھی ایک پرواز کے ذریعے ہیروئن کو بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔