پنجاب حکومت نے کئی افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے

پنجاب حکومت نے کئی افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے

 (قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے کئی افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے، مہوش اظہر چودھری کو ڈائریکٹر چائلڈپروٹیکشن بیورو لاہور لگا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ثمینہ سیف نیازی کو ڈائریکٹر پی ایچ اے فیصل آباد اور روبینہ کوثر کو ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے ملتان، اشعراقبال کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چنیوٹ، خالد گیلانی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وہاڑی لگا دیا گیا۔ امتیاز شاہ کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکولزایجوکیشن، آصف محمود کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس منڈی بہاؤالدین اور عمر فاروق کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز سرگودھا تعینات کیا گیا۔

 حکومت پنجاب نے انصر ریاض کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک لگا دیا، تمام افسروں کو فوری طور پر نئی تعیناتی کا چارج لے کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer