معروف ماڈل و اداکارہ جگن کاظم نے ریسٹورنٹ بنالیا

معروف ماڈل و اداکارہ جگن کاظم نے ریسٹورنٹ بنالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: معروف ماڈل اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ جگن کاظم نے ڈیفنس فیز 6 میں چائینز اور تھائی کھانوں کا ریسٹورنٹ ’’ شی ٹاکی‘‘ بنالیا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ خوش خوراک ہوں اس لئے ریسٹورنٹ بنایا ہے تاکہ لاہوریوں کو اچھے کھانے کھلا سکوں، ’’ شی ٹاکی‘‘ کی لانچنگ تقریب میں شوبز شخصیات سمیت کھانوں کے شوقین افراد نے بھی شرکت کی۔  

تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ جگن کاظم کے ’’ شی ٹاکی‘‘ ریسٹورنٹ کی لانچنگ تقریب ڈیفنس فیز 6 میں کی گئی، جس میں اداکارہ و ماڈل نتاشا حسین، جاناں ملک، صوفیہ احمد، سلیم شیخ، کنول الیاس سمیت اسد شیخ، اسد کاظم اور فیصل نقوی سمیت کھانوں کے شوقین لاہوریوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی، جنہوں نے ’’ شی ٹاکی‘‘ کے کھانوں کی لذت بے پناہ پسند کی۔

شوبز شخصیات کا کہنا تھا کہ جگن کاظم خود خوش خوراک بھی ہیں اور مہمان نواز بھی ہیں، اس لیے ان کا یہ ریسٹورنٹ کامیاب ہوگا، وڈی گروپ کے سی ای او اسد شیخ نے بھی ’’ شی ٹاکی‘‘ کے کھانوں کی تعریف کی۔

جگن کاظم کے پارٹنرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بڑی محنت کے ساتھ اچھے ماحول کا ایک ایسا ریسٹورنٹ بنایا ہے جو لاہوریوں اور خاص کر ڈیفنس کے علاقے کے رہائشیوں کوفائدہ دے گا۔

ریسٹورنٹ کے چائینز اور تھائی کھانوں کی لذت کو جہاں لاہوریوں نے بے حد پسند کیا وہیں جگن کاظم کی مہمان نوازی کی بے حد تعریفیں بھی کیں۔