(سٹی 42) موٹر سائیکل پرخاتون کون بٹھائی? سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں نے شہری کے گھر میں لڑائی ڈلوا دی۔بیوی روٹھ گئی، موٹرسائیکل بھی توڑ ڈالی۔
شام نگرکے رہائشی مدثر بٹ کوای چالان کی پرچی نے مشکل میں ڈال دیا، سیف سٹی کے ای چالان پر موٹرسائیکل پر خاتون کی تصویر دیکھ کر مدثر حسن کی اہلیہ روٹھ گئیں۔ مدثر بٹ کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے غلط چالان بھجوانے پر گھر میں ناچاقی پیدا ہو گئی جبکہ بیوی نے روٹھ کر موٹرسائیکل بھی توڑ ڈالی ہے جبکہ وہ نہ تو کبھی مغلپورہ گیا اور نہ ہی کبھی کسی خاتون کو موٹر سائیکل پر پیچھے بٹھایا۔
دوسری جانب سیف سٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مدثر کی موٹرسائیکل کا نمبر کوئی شہری جعلی طور پر استعمال کر رہا ہے جبکہ سیف سٹی اتھارٹی نے نمبر پلیٹ کے مطابق ایڈریس پرای چالان بھجوایا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ شہر میں سینکڑوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں جعلی نمبر پر ہیں جن کیخلاف ڈولفن اور پیرو فورس کی مدد سے کارروائی کی جا رہی ہے۔